مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں سفاک بیٹے نے 50 سالہ ماں سُماریا کو بے دردی سے قتل کرکے اس کا خون پی لیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں دلیپ یادیو نامی 27 سالہ نوجوان اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد 3 دن تک اُن کا خون پیتا رہا۔ پڑوس میں رہنے والی خاتون نے ہولناک منظر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دلیپ فرار ہوچکا تھا اور اس کی ماں کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم دلیپ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ٹیم کو کمرے کے ایک حصے میں جلے ہوئے کوئلوں میں سے 50 سالہ مقتولہ کے جسم کے کچھ جلے ہوئے حصے بھی ملے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دلیپ یادیو تانترک کا پجاری تھا اور پُراسرار شکتی کے حصول کے لیے اہل خانہ کی قربانی پر یقین رکھتا تھا جب کہ وہ اپنی والدہ کو والد اور بھائی کی موت کے ساتھ اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔
ہندوستان میں سفاک بیٹے نے 50 سالہ ماں سُماریا کو بے دردی سے قتل کرکے اس کا خون پی لیا۔
News ID 1887088
آپ کا تبصرہ